28 نومبر، 2026، 1:52 PM

پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی سفیر

پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے قطر اور پاکستان کے ثالثی کردار کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کے مسلسل تبادلے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔

امیری مقدم نے پیغامات کے تبادلے کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر نے اپنے بیان میں یمن کی صورتِ حال اور تحریک انصاراللہ کے مقام و کردار کے بارے میں کہا کہ انصاراللہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے یمن کے دارالحکومت پر کنٹرول رکھتی ہے اور یہ تحریک اس ملک کی ایک ناقابلِ انکار حقیقت کا حصہ ہے۔

انہوں نے یمن کی جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کے سفارتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کی تباہ کن جنگ کے خاتمے اور اس ملک کی زمینی حقیقتوں کو تسلیم کرنے کے لیے چین اور روس کے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

News ID 1943179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha